ملزم پہلے خواتین کو کلوروفام سنگھا کر بے ہوش پھر زیادتی کرتا ،لیڈی پولیس اہلکار کو بھی ہوس کا نشانہ بنایا
اسلام آباد:وفاقی پولیس نے ہوس کا نشانہ بناتے 20 سے زائد خواتین سے زیر دستی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے دو سال قبل لیڈی پولیس کا نسٹیبل کو بھی ہوس کا نشانہ بنایا تھا ۔ ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے سوموار کو اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافتوں کو بتایا کہ تھانہ کورال پولیس نے 20 سے زائدخواتین کے ساتھ اور سنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔سفاک ملزم نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکارکے ساتھ زبردستی زیادتی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نے دوران تفتش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ لیڈی پولیس اہلکار کے علاوہ بھی 20 سے زائد خواتین کو ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے ۔اور واردات کیلئے مخصوص طریقہ کار کے تحت دن کے وقت جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتا تھا اور اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملزم خواتین کو کلورو فام سنگھا کر پہلے بے ہوش کرتا پھر ان کے ساتھ زیادتی کرتا ۔ ایک اورسوال کے جواب میں ایس پی رورل نے بتایا کہ ملزم اکیلی خاتون کو زبردستی جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیا چھینے کے بعد فرار ہو جاتا تھا ۔ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیا برآمد کرلی گئی ہیں کورال پولیس نے ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولس نے ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمات میں تفتیش شروع کردی ہے ۔ دریں اثنا ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔


