اسلام آباد: ایشیا اسٹیڈی سنٹر ایس ڈی پی آئی کے ڈائریکٹر شکیل احمد رامے نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس اقتصادی نمو کے بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ دو ایسے شعبے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ جن میں اول، صنعت کاری جس کو معیشت کے اہم محرک کے طور پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دوئم،چینی سپلائی چین میں شامل ہونا خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کو شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے سلسلے کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حکومت کو زیادہ موثر پالیسیاں بنانے کے لئے زرعی ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
Related Posts

سعودی عرب میں شدید بارش سے تباہی دو افراد جاں بحق کئی زخمی
- Rizwan Malik
- November 25, 2022
- 0
جدہ اور مکہ میں ہونے والی بارش میں کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ،سکول اور دفاتر بند لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت […]

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، مدد مانگ لی
- Rizwan Malik
- March 7, 2021
- 0
سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا،میڈیا سے گفتگو اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما […]
رئیل اسٹیٹ اور اس سے منسلک شعبوں کی استعداد کو بروئے کار لا کر 2040 تک پاکستان کی معیشت میں 1.7 کھرب ڈالر تک کا اضافہ ممکن ہے ، شفیق اکبر
- Rizwan Malik
- April 12, 2021
- 0
اسلام آباد:رئیل اسٹیٹ اور اس سے منسلک شعبوں کی استعداد کو بروئے کار لا کر سال 2040 تک پاکستان کی معیشت میں 1.5 تا 1.7 […]
