
اسلام آباد:ملک میں انصاف بکتا ہے۔علاج کے نام پر خود ساختہ جلاوطنی تماشہ ہو رہا ہے۔پاور پالیٹکس کے غلام حکمران بن جاتے ہیں ۔ غریب اور متوسط طبقہ کا حق حکمرانی چھین لیا گیا ہے اختیارات اور دولت کا ارتکاز چند ہاتھوں میں ہے۔کرپٹ سیاسی نظام ملک اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔جونظریاتی لیڈر شپ کا سیاسی قتل کر رہا ہے۔ہم کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف مزاحمتی سوچ لے کر نکلے ہیں۔غریب ومتوسط طبقہ اپنے اندر سے قیادت تلاش کرے۔یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار نے اہلیان سیکٹر جی سیون سے ملاقاتوں میں کہی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد مہنگائی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف رائے عامہ منظم کریں گے۔حکومت کو ان کی بیڈ گورننس کا آئینہ دکھائیں گے۔برداشت سے باہر مہنگائی اور غربت کرپشن کو جنم دیتی ہے۔جرائم اور بے حیائی بڑھ جاتی ہے ۔نفسیاتی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔متوسط طبقہ غریب ہو جاتا ہے۔غریب طبقہ غریب تر ہو جاتا ہے۔غریب ترطبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔غربت اور مہنگائی کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

