پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کئی سالوں سے کرکٹ کے دیوانے ہیں ، ٹویٹر پرمیچ سے لطف اندوز ہوتے پندرہ سال پرانی تصویر منظر عام پر آگئی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کئی سالوں سے کرکٹ کے شیدائی ہیں ایک صارف نے ٹویٹر پر ان کی 2005 کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔جس کی آصف غفور نے تصدیق بھی کی ہے۔

 میجر جنرل آصف غفور کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر گھوم رہی ہے جس میں انہیں ایک میچ کے دوران پاکستان کے لیے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور 2005 میں پاک فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف زعیم احسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2005 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں آصف غفور کو پلے کارڈ ہاتھ میں اٹھائے پاکستان کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

زعیم نے جنرل آصف غفور سے سوال پوچھا کہ کیا تصویر میں نظر آنے والی شخصیت آپ ہی ہیں؟

ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ یہ میچ دیکھنے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت وہ پاک فوج میں میجر تھے اور 2005 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے گئے تھے۔

ذیل میں  2005 کے اس میچ پر آپ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو  اس وقت میجر تھے کو چوکے کا پلے کارڈ لہراتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔