پانچویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستانی مصنوعات کی چینی صارفین میں پذیرائی
بیجنگ : حالیہ دنوں میں چین کے شمال مغربی شہرشیان میں منعقدہ پانچویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو میں دو پاکستانی بوتھ اور ان کی مصنوعات نے چینی صارفین میں پذیرائی حاصل کرلی ۔ گوادر پرو کے مطابق ایک چینی خاتون نے پاکستانی کشمیری شال اور قالینوں والے پاکستانی بوتھ پر ایک شال اٹھا کر مالک سے قیمت کم کرنے کا کہا ۔ بوتھ کے مالک پاکستانی نوجوان نے روانی سے چینی زبان میں پاکستانی کشمیری شال کی منفرد خصوصیت بتاتے ہوئے گاہک کے ساتھ بات چیت کی ۔ مالک نے گوادر پرو کو بتایا کہ کڑھائی اور جیولری سے سجی کشمیری شالیں خاص طور پر چینی صارفین میں مقبول ہیں۔گذشتہ ماہ 2021 کے ایس سی او ایکسپو میں حصہ لنے والے میگا انٹرنیشنل کے سی ای او فیصل رشید نے کہاچینی باشندوں کا جوش و خروش پاکستانی بوتھ میں ماربل سے بنی دستکاری اور لکڑی کے فرنیچر کو اجاگر کرنے میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ چینی صارفین ہماری ماربل کی دستکاری کو زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ غیر ملکی پاکستانی ثقافت اور خصوصیات رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، ایس سی او ایکسپو اور سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو جیسی نمائشیں عالمی سطح پر صارفین میں مصنوعات کی تشہیر کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ پاکستانی بوتھس پاکستانی طلبا کو اپنے گھر کی یاد دور کرنے کا بھی ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔ چین میں ایک پاکستانی طالب علم ، اریب حسن انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے اپنے نو دوستوں کے ساتھ نمائش کے لئے آیا ۔ اس نے پاکستانی بوتھ پرپاکستانی قالین اور دستکاری سے اپنے دوستوں کو متعارف کرا یا ۔


