بہارہ کہو کے لوگ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں


بجلی کنکشنز بحالی کے لیے تمام آپشنز استعمال کریں گے،جاوید انتظار

اسلام آباد :بہارہ کہو کے لوگوں کو بجلی کے کنکشنز نہیں مل رہے۔لوگ بنیادی آئینی حق کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سراپا احتجاج ہیں۔مقامی رکن قومی اسمبلی بہارہ کہو کے مسائل حال نہیں کر رہا۔آنے والے مشاورتی اجلاس میں بجلی کنکشنز بارے اہم فیصلے کریں گے ۔یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اہلیان بہارہ کہو سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور امیدوار رکن قومی اسمبلی این اے 53 بہارہ کہو کے لیے انتخابی وعدے کیے تھے۔لیکن وزیراعظم بننے کے باوجود انہوں نے انتخابی وعدے وفا نہیں کیے۔آزاد عوام تحریک اہلیان بہارہ کہو کے حقوق کی آواز اٹھا رہی ہے۔بہارہ کہو کے لوگ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ۔بجلی کنکشنز بحالی کے لیے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔