وزارت قومی صحت کی ڈریپ کے سی ای او کو ہٹانے کی سفارش ایک بار پھر نظر انداز

عاصم رئوف کو وفاقی حکومت نے تین ماہ کیلئے پھر عارضی بنیادوں پر سی ای او ڈریپ لگا دیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کو چار سال بعد بھی مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر نہ مل سکا ۔ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عاصم رئوف کو سی ای او ڈریپ عارضی بنیادوں پر تعینات کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل وزارت قومی صحت عاصم رئوف کے خلاف رپورٹ دے چکی ہے جس میں ان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ عدالت سے بھی حقائق چھپانے کی الزام ثابت ہو چکا ہے ان کی اور ان کے دیگر افسران جنہوں نے غلط ترقی حاصل کی ہے ان کی بھی تنزگی کی سفارش کی گئی تھی مگر اس پر عمل درآمدنہ ہوسکا ۔ عاصم رئوف پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے بھی انکوائری چل رہی ہے