
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان سے لگائو یا محبت کی سزا بھارتی شہری کو مہنگی پڑ گئی اپنے گاوں کو چھوٹا پاکستان(منی پاکستان) سے منسوب کرنے والے بھارتی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مدھیا پرادیش کا شخص جس نے اپنے گاوں کو چھوٹے پاکستان سے منسوب کیا تھا اسے بھوپال سے 500 کلومیٹر دور ریوا ڈسٹرکٹ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 32 سالہ ابرار خان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اپنا فوٹو جس عنوان کے ساتھ شیئر کیا تھا اس میں لکھا تھا کہ دیکھو امریتی – چھوٹا پاکستان (See Amreti – a Mini Pakistan)۔



