حکومت نے عوام کی خوشیاں برباد کرنے کا پروگرام بنا لیا پٹرولیم مصنوعات میں گیارہ روپے تک اضافے کی سمری تیار

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عید پر حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراناکا پروگرام بنا لیا ۔عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی منڈی میں بھی پٹرولیم قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے
گیارہ روپے فی لٹر تک اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے چالیس پیسے،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے تک اضافے کی تجویزمٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے،قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل پندرہ جولائی کو وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا