علی رضا ایک وکیل کو میڈیکل کی تعلیم کا کوئی تجربہ نہیں وزیراعظم کے کزن نوشیرواں برکی طب کی تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار ہیں پامی

اسلام آباد(قاضی بلال خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی )کے خلاف پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی تنظیم پامی نے وائیٹ پیپر جاری کرتے ہوئے ایک معروف وکیل علی رضا اینڈ کمپنی کو میڈیکل کی تعلیم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے اور ان کا مدد گار وزیراعظم کے رشتہ دار نوشیرواں برکی کو قرار دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پامی نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔اس سے پہلے بھی صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی گئی تھی مگر کسی نے بھی اس تنظیم پر کوئی توجہ نہ دی ۔ ذرائع کے مطابق پامی کے چیئرمین کی جانب سے ایک ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں پی ایم سی کی پالیسیوں کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ پامی نے وزیراعظم سے اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاکہ ان کے پاس طب کے میدان میں ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہے ان سے مشاورت کی جائے ۔ علی رضا اینڈ کمپنی اپنے دوستوں کو نواز رہا ہے اور لاکھوں روپے پر تنخواہیں دی جا رہی ہیں ملکی کالجز کو تباہ کرکے کرغزستان اور چین میں طلبہ کو بھیجنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ جواب میں علی رضا نے کہا کہ وہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کرتا پامی والوں کی حرکتوں پر ہنسی آتا ہے مجھے سیٹ سے کوئی غرض نہیں ہے اگر کوئی ادارہ کی بہتری کیلئے آگے آئے تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ غلط کام نہ کرنے پر میرے سے محاذ آرائی کی جا رہی ہے




