نوجوان نسل کو تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔واسیلکوو ایوانجیلیا


یونان(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان سے تعلق رکھنے والی معروف ایوارڈ یافتہ اور انگلش اکیڈمی آف لینگویج کی ٹیچر و آرٹ واسیلکوو ایوانجیلیا نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت اورافادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہے لہزا انکی تعلیم و تربیت قوم اور معاشرے دونوں کی ترقی اور بھلائی کیلئے ضروری اور ناگزیر ہے تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ضروری ہے کہ طلبہ کی بہتر تعلیمی رہنمائی کے ساتھ انکی کردار سازی بھی اعلی تعلیم کے سوتھ ساتھ کی جایے معروف ایوارڈ یافتہ و انگلش اکیڈمی آف لینگویج کی ٹیچر و آرٹ واسیلکوو ایوانجیلیا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کوئی ملک یا معاشرہ کسی بھی قسم کی ترقی کا تصور ہی نہیں کر سکتا جب تک وہ معاشرے یا قوم علم کی اہمیت کو تسلیم نہیں کر لیتے اور اس کو اپنے ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر نہیں سمجھ لیتے انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہھ کہ آج اگر ہم جائزہ لیں تو وہی ملک ترقی کی بلندیوں پر نظر آتے ہیں جنہوں نے علم کی اہمیت کو تسلیم کیا اس لئے نوجوان نسل کو چاہئے کہ تعلیم کے حصول پر توجہ دیں اور تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کا حصول وقت کی اشد ضرورت ہے۔