
اسلام آباد ..سید محمد یسین ہاشمی
سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر زبردستی احاطہ عدالت میں گھسنے اور پولیس انسپکٹر کو تھپڑ مارنے پر پولیس نے وکلاء کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سیکیورٹی ڈویژن کے انسپکٹر شکیل کی در خواست پر درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور عدالت مین زبردستی گھسنے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی

۔ اس حوالے سے یعہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ نے مقدمے کو التوا میں ڈالنے کے لئے اس طرحکے حربے استعمال کروائے۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے جج دبائع میں آکر کمرہ عدالت سے اٹھ گئے۔ اس واقعے پراسلام آباد کی رمنا پولیس نے وکلاء کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ سیکیورٹی ڈویژن کے انسپکٹر شکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔جس مین کہا گیا ہے انسپکٹر شکیل مرکزی گیٹ پر ڈیوٹی پر تعینات تھے اور وکلاع کے ایک گروپ نے ہنگامہ شروع کر دیا جس پر میں باہر نکلا تو ایک وکیل نے مجھے تھپڑ مارا اور زبردست اندر گھس گئے۔ اس حرکت سے وکلاء نے کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔




