چائنیز ویکسین کا نقصان عالمی چمپئین محمد آصف ایشین اسنوکر اور ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم


اسلام آباد:عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن محمد آصف قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر اور ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں، قطر نے غیر منظور شدہ ویکسین کی بنیاد پر محمد آصف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 11 ستمبرجبکہ ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ 17 ستمبر سے دوحا میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے پہلے ان ایونٹس کے لیے محمد آصف اور بابر مسیح کے ناموں کا اعلان کیا تھا لیکن ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے آصف اس چیمپئن شپ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
پی بی ایس اے نے اس بات کی تصدیق کی کہ محمد آصف کو ویکسینشن کرائٹیریا مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قطر کا ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔
پی بی ایس اے نے محمد آصف کی جگہ حارث طاہر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے نامزد کردیا۔