افغان کرکٹ بورڈ نے بھی استعفیٰ منظور کرنے میں دیر نہ لگائی محمد نبی عیسی خیل نئے کپتان مقرر

کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا اور راشد خان کو کپتان مقرر کیا گیا ۔ تاہم اسکواڈ کے اعلان کے چند لمحے بعد ہی راشد خان کپتانی سے دستبردار ہوگئے ان کا موقف تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ راشد خان کا یہ اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا تھا۔ بورڈ کے فیصلے سے ناخوش راشد خان نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ٹیم ان کی مشاورت کے بغیر منتخب کی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ٹیم سلیکشن کا حصہ بننا میرا حق تھا۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس کے سلسلے میں بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے ان کی مرضی شامل نہیں کی۔ راشد خان نے اعلان کیا کہ وہ افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
اس اعلان کے ساتھ ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفی منظور کرلیااور ان کی جگہ محمد نبی عیسی خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ نجیب اللہ زدران کو افغان کرکٹ ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد استعفی دیا تھا۔
افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا تھا۔



