پیرس۔:آسٹریلیا نے فرانس سے ڈیل منسوخ کر کے امریکہ سے جوہری آبدوز خریدنے کا معاہدہ کر لیا، فرانس نے احتجاجا امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا نے فرانس سے ڈیل منسوخ کر کے امریکہ سے جوہری آبدوز خریدنے کا معاہدہ کر لیا، آسٹریلیا نے 2016میں فرانس کے ساتھ روایتی آبدوزیں خریدنے کا 40 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیل منسوخ کرنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھڑک اٹھے، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، انہوں نے احتجاجا امریکہ اور آسٹریلیا سے فوری طور پر اپنے سفراء کو واپس بلا لیا، دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ فرانس کے ساتھ تنازعہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بات ہو گی۔
Related Posts

افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب گیارہ ستمبر کو ہوگی ، شرکت کے دعوت نامے جاری
- Rizwan Malik
- ستمبر 9, 2021
- 0
کابل:افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیںافغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب […]

مظلوموں کی آہ لگ گئی ،قبضہ گروپوں کی سرپرستی کرنے والا جج اللہ کی پکٹر میں
- Rizwan Malik
- جون 18, 2023
- 0
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنئیر جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹس، جونئیر ججز کی […]

پاکستان سے محبت بھارتی شہری کو مہنگی پڑ گئی
- Rizwan Malik
- جولائی 2, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان سے لگائو یا محبت کی سزا بھارتی شہری کو مہنگی پڑ گئی اپنے گاوں کو چھوٹا پاکستان(منی پاکستان) سے منسوب کرنے […]
