25ارب کی کرپشن ثابت ہو چکی شہباز شریف کا نواز شریف کو کرپٹ اور اپنے پ کو دیانتدار ظاہر کرنے کا دعوی منی لانڈرنگ سے اڑ چکا

اسلام باد :سینئر رہنما عامر مغل نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں برئیت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ش لیگ ہمیشہ کی طرح جھوٹی خبر پر مٹھائیاں کھانے میں جلدی کررہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ کی کسی عدالت میں کوء بھی کیس دائر نہیں کیا ہوا۔ سلیمان شہباز کی کچھ مشکوک ٹرانزیکشن پر برطانیہ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز اور العریبیہ شوگر ملز کے ملازمین کے نام پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات FIA میں جاری ہیں۔ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ بہت جلد شہباز شریف بھی نواز شریف کی طرح سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔


