
اسلام آباد:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔



