ملک بھر میں بینک اکائونٹس ہیک ہونا معمول بن گیا صارفین روزانہ لاکھوں روپے سے محروم ہونے لگے

امریکی ہیکر نے حبیب بینک کے صارف کے اکائونٹ سے ہزار روپے نکال لئے بینک انتظامیہ پریشان


ناقص انتظامات کی وجہ سے صارفی بینک سے پیسے نکلوالنے پر مجبور ہوگئے صارف کی اے ٹی ایم ایپ سروس بند کر دی گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے مختلف بینک اکائونٹس ہیکرز کی زد میں آ گئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر لوگ لاکھوں روپے سے محروم ہو رہے ہیں ۔ہیکرز بینک اکائونٹس مختلف ویب سائیٹ کے ذریعے ہیک کرکے اکائونٹ میں موجود بھاری رقم نکلوالیتے ہیں اس حوالے سے سی پیک کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نجی بینک حبیب بینک اسلام آباد کے ایک صارف کے اکائونٹ سے اچانک ہزاروں روپے نکل گئے اور باقاعدہ اسے ایس ایم ایس آیا کہ آ پ کے اکائونٹ نمبر فلا ں سے اتنے ہزار روپے نکلے ہیں ۔ صارف نے پریشانی کا اظہار کیا اور حبیب بینک کی ہیلپ لائن پر فون کیا تو اسے بتایا گیا کہ آپ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالے گئے ہیں ۔ اس پر صارف نے بتایا کہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ تو اس وقت اس کی جیب میں ہے اور اس نے استعمال نہیں کیاگیا ہے جس پر ہیلپ لائن پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار نے بتایا کہ ان کے اکائونٹ سے پیسے امریکی ریاست سے ایک ویب سائیٹ ایکسپریس ون ٹو تھری سے نکالے گئے ہیں اور آپ کا اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے اب آپ حبیب بینک کی کوئی ایپ اے ٹی ایم کارڈ استعمال نہ کریں اور ہم ان تمام سہولیات کو بند کر رہے ہیں اور آپ کی شکایت متعلقہ برانچ کو بھیج دی گئی ہے ۔ بینک اہلکار کا کہنا تھا کہ بینک کوشش کرے گا کہ آپ کی رقم واپس آ جائے اس پر تھوڑا وقت لگے گا ۔صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو آپ کے ناکارہ سسٹم کی وجہ سے نقصان ہوا ہے سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے نقصان ہوا ہے ۔بینک اہلکار کا کہنا تھاکہ اس قسم کی شکایات روزانہ کی بنیاد پر وصول ہوتی ہیں دوسرے روز جب رابطہ کیا گیا تو ہیلپ لائن پر موجود خاتون اہلکار کا کہنا تھا کہ ایک کی شکایات پرکام پنتالیس روز میں مکمل ہوگا اس کیلئے آپ انتظار کریں چیک کے ذریعے پیسے نکلوا سکتے ہیں جب بھی کوئی اطلاع ہوگی آپ کو میسج کرکے بتا دیا جائے گا ۔