لاہور: قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب کی قیادت میں کمیٹی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا۔پارلیمانی کمیٹی کے اراکین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لگنے والے ملکی وغیرملکی صنعتی یونٹس میں گئے اورتعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔سی ای او فیڈمک رانا یوسف،سابق صدر چیمبر آف کامرس ضیا علمدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو فیڈمک آفس میں بریفنگ دی گئی۔کمیٹی اراکین نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نیشنل اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کہا کہ اکنامک زون کے معاملات بڑی اہمیت کے حامل ہیں جنہیں فوری حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کوتیزی سے آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے،سی پیک خطے کی معاشی ترقی کے لئے گیم چینجر ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بجلی کی جلد فراہمی کے لئے فیڈرز بڑھائے جائیں۔پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سی ای او نے بتایا کہ انڈسٹری نہ لگانے پر 22 پلاٹس خالی کرائے گئے ہیں اور آئندہ میٹنگ میں مزید پلاٹس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی جبکہ منسوخ شدہ پلاٹس کی فہرست پارلیمانی کمیٹی کو بھی بھجوائی جائے گی۔ڈائریکٹر فیڈمک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے امور فاسٹ ٹریک پر چلائیں گے۔
Related Posts

ہمارے وقت کے سوال "پر چینی صدر کا بصیرت افروز جواب
- Rizwan Malik
- دسمبر 5, 2024
- 0
خوراک اور توانائی کے بحران ایک دوسرے کے ساتھ پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ یہ سب ہماری ترقی کے لئے بڑے چیلنجز ہیں بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر […]

نیب کی کارروائی، محکمہ ایکسائز گریڈ سولہ کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ برآمد
- Rizwan Malik
- ستمبر 10, 2020
- 0
ملزم کی اہلیہبھی 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ز کی مالک نکلیں، ملزم خواجہ وسیم کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے […]

احساس پروگرام کے سروے میں غلط اندراج سے ہزاروں مستحق امداد سے محروم کر دیئے گئے
- Rizwan Malik
- فروری 26, 2022
- 0
نجی کمپنی کو سروے کاکام دیا گیا جس نے سرکاری اساتذہ سے کام کرایا اور غلط اندراج کی وجہ سے بیوائوں اور معذوروں کو محروم […]
