احمد نورانی کی اہلیہ سنئیرصحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی

لاہور : میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ غازی آباد میں مقامی اخبار کی سینئرخاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے ونڈ سکرین توڑ دی۔عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو دو نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا۔ کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کر لیا۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔تمام صحافتی تنظیموں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے