
اسلام آباد:اٹلی کے ایک غار میں کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک نوزائیدہ بچی کی 10,000 سال پرانی قبر دریافت کی ہے جو کہ یورپ میں اپنی نوعیت کی سب سے قدیم ہے۔
ڈینور میں واقع یونیورسٹی آف کولوراڈو کی ٹیم نے رپورٹ کیا کہ شکاری خاندان سے تعلق رکھنے والی بچی جسے نیو کا عرفی نام دیا گیا تھا کو سیپیوں کی مالا اور عقاب سے مماثلت رکھنے والی الو کی نسل کے پنجوں سے مزین کیا گیا تھا۔
نیو کو پہلی بار 2017 میں لیگورین پری الپس میں ارما ویرانا غار میں دریافت کیا گیا تھا، اور پھر اگلے سال کافی زیادہ محنت سے اس جگہ کی کھدائی کی گئی۔
ماہرین کے مطابق چند قبرین ابتدائی میسولیتھک کے دور کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی دریافتیں اس وقت کی گئی تدفین کی نوعیت کا ثبوت ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ اس بات کا ارتقا اور ترقی کہ کس طرح ابتدائی انسانوں نے اپنے مردوں کو دفن کیا جیسا کہ آثار قدیمہ کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے اس کی ثقافتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
نیو کے دانتوں پر کی گئی تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ انتقال کے وقت وہ لگ بھگ 40 سے 50 دن کی تھی اور اسے پیدائش سے قبل اسٹریس کا سامنا ہوا تھا۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق بچی کی پیدائش سے 47 اور 28 روز قبل ہی اس کے دانتوں نے عارضی طور پر بڑھنا روک دیا تھا۔
تدفین کا طریقہ کار ماضی کے معاشروں کی ساخت پر روشنی ڈال سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، بچوں کی تدفین سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کہاں ایک فرد سمجھا جاتا تھا۔
نیو کی تدفین 11,500 سال پرانے بچوں کی طرح ہے جو اس سے قبل الاسکا کے اپورڈ سن ریور میں پائے گئے تھے، اس کا مشاہدہ ماہرین آثار قدیمہ نے کیا ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو مکمل افراد کے طور پر تسلیم کرنے کی ابتدا ایک آبائی ثقافت سے ہوئی ہے جو یورپ اور شمالی امریکہ میں ہجرت کرنے والے لوگوں کے اشتراک سے ہے۔ متبادل طور پر، ٹیم نے نوٹ کیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ طریقہ کار الگ مقامات پر متوازی طور پرعمل میں لایا گیا ہو۔


