ہائی کمشنر نے بطور چیئرمین پی او ایف تامل ٹائیگرز کے خلاف سر ی لنکن فوج کی بروقت تکنیکی امداد کو سراہا اور اس پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کی

سلام آباد ( نامہ نگا ر خصوصی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینٹ کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کے سابق چئیرمین سینٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے پاکستان میں سر لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکراما سے ملا قات کی اور ان سے سیالکوٹ میں سر ی لنکن فیکٹری مینجر پراتنتھادیا وادا کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہمانہ قتل پر مسلم لیگ ن کی جانب سے تعزیت کی ۔سر لنکن ہائی کمشنر نے جنرل (ر) عبدالقیوم کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سر لنکا کے ہائی کمشنر نے جنرل (ر) عبدالقیوم کے بطور چیئرمین پی او ایف تامل ٹائیگرز کے خلاف سر ی لنکن فوج کی بروقت تکنیکی امداد کو سراہا اور اس پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔


