ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ممبران گلگت بلتستان کی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد:سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی نے ممبران گلگت بلتستان کی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، حکومت گلگت بلتستان اور یورپی یونین کے تعاون سے کیا گیا تھا۔تقریب کا عنوان تخفیف غربت اور نوجوان نسل کیلیئے روزگار کے مواقع تھا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے احساس کے جاری متعدد پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ سے خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کی چھتری تلے گلگت بلتستان کیلیئے بہت سے سماجی تحفظ کے پروگرام جاری ہیں۔احساس کفالت اور احساس تعلیمی وظائف گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں جاری ہیں۔احساس نشوونما اور ون ونڈو احساس مراکز کو گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔فی الوقت دیامر، استور، کھرمنگ میں 8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں۔احساس راشن کیلیئے بھی گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں گھرانوں، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔تخفیف غربت اور احساس پر بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام بھی جاری ہے۔صوبے میں چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے فروغ کیلیئے احساس بلاسود قرض پروگرام بھی چل رہا ہے۔