چینی صدر کا اسٹریٹجک فوکس اور عزم کو برقرار رکھنے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسٹریٹجک فوکس اور عزم کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیاہے۔جمعہ کو 2022 کے نئے سال کی آمد کے حوالے سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس میں تاریخی مسائل پر پارٹی کی تیسری قرارداد منظورکی گئی ،صدر شی نے کہا کہ پارٹی کی 100 سالہ کامیابیاں حوصلہ افزائی کا ذریعہ اور اس کا 100 سالہ تجربہ جدوجہد کا سرچشمہ ہے۔شی نے کہا کہ چینی قوم کی عظیم تجدید کو حقیقت کا روپ دینا کسی باغ میں چہل قدمی کرنے جیسا آسان کام نہیں، اور یہ راتوں رات یا صرف ایک چھوٹی سی تقریب سے پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ ایک طویل مدتی نقطہ نظر سامنے رکھنا چاہیے، ممکنہ خطرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسٹریٹجک فوکس اور عزم کو برقرار رکھنا چاہیے اور نازک مراحل طے کرتے وقت وسعت نظری اور بلند ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔