
اسلام آباد:آپ آج یکم جنوری کو ایوان صدر کی سیر کر کے نیا سال منا سکتے ہیں۔نئے سال کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر عوام کے لیے آج یکم جنوری 2022 کو) دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایوانِ صدر آنے والے تمام مہمانوں اور شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔ایوانِ صدر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر آنے والوں کے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جائے گا۔
ایوان صدر آج عوام کیلئے بلا ٹکٹ کھلا ہے۔اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر کا دورہ کرنے والے افراد کو الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فونز اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔



