لوگ اب مجھے بوڑھی کہنے لگے ہیں: لارا دتہ

بالی وڈ انڈسٹری میری عمر کی دوسری اداکارائوں کے لیے بالکل مہربان نہیں

ممبئی :
سابقہ مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے خود سمیت ساتھی اداکاراں کی بڑھتی عمروں پر تبصرے کرنے والوں کے حوالے سے بات کی ہے۔سچ پوچھا جائے تو بطور اداکارہ مجھے لگتا ہے کہ عمر نے مجھے آزاد کردیا ہیحال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لارا دتہ نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میری عمر کی دوسری اداکاراں کے لیے بالکل مہربان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچ پوچھا جائے تو بطور اداکارہ مجھے لگتا ہے کہ عمر نے مجھے آزاد کردیا ہے، میں لوگوں کی توقعات سے آزاد ہوچکی ہوں کیونکہ میں سابقہ مس یونیورس رہ چکی ہوں اس لیے میرے مداح مجھ سے توقع رکھتے تھے کہ میں فلموں میں گلیمر لائوں۔
لارا دتہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ 40 کا عشرہ میرے لیے بہترین ہے کیونکہ جو کردار اب نبھا رہی ہوں ان کا کوئی مقصد ہے اور وہ گہرائی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سمیت رانی، مادھوری اور کاجل جیسی قابل اداکاراں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بوڑھی لگنے لگی ہیں۔
ہمارے لیے بہت موٹی ہوگئی ہیں جیسا جملہ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے، ہر انسان کی طرح اداکاراں کی بھی عمر بڑھتی ہے۔