راولپنڈی :پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی و ضلعی رہنماں نے کہا ہے کہ ایکسٹریم ہارڈ شپ والا ڈرامہ بھی ختم کیا جائے،راولپنڈی کے اساتذہ سے کب تک زیادتی ہوتی رہی گی،حد ھے ابھی کل ٹرانسفرز ہوئی اور ابھی بھی سیاسیوں کو خوش کرنے کے لئے عارضی اٹیچمنٹ ہو رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار راجہ طاہر محمود،سید حامد علی شاہ ، راجہ شاہد مبارک، ظہیر الدین بابر اور دیگر عہدیداران نے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی مطالبہ کرتی ہے کہ جتنے عارضی اٹیچمنٹ کے آرڈرز ہوئے ہیں فل فور کینسل کئیے جائیں کیونکہ ایس ٹی آر کے مطابق جہاں اساتذہ کی ضرورت تھی ٹرانسفرز ہو گئی ہیں اور اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاںبھی ختم کی جائیں اساتذہ کرام کو بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام کر نے دیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا احتجاج کے علاوہ عدالت عالیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے،ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے تبادلوں میں سیاسی اثر رسوخ کو فوری ختم کیا جاے ،اور قوائد و ضوابط کے مطابق تبادلے کیے جائیں اساتذہ ضلع راولپنڈی سے گزارش ھے کہ کسی کے پاس بھی عارضی اٹیچمنٹ کی کوئی خبر یا آرڈرز ہوں تو ضلعی قیادت تک پہنچائیں۔
Related Posts

چئیرمین نے سی ڈی اے سیکٹرز میں ترقیاتی کا موں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی
- Rizwan Malik
- July 26, 2024
- 0
اسلام آباد:چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید […]

ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا گیا
- Rizwan Malik
- January 5, 2022
- 0
293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے اسلام آباد: تین صوبوں میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرنے والی ہکلہ ڈی […]

گاڑی برف میں پھنس جائے تو شیشہ تھوڑا کھول دیں اور گاڑی کے سلنسر سے برف ہٹاتے رہیں
- Rizwan Malik
- January 9, 2022
- 0
مری کی طوفانی برف باری میں جہاں لوگ گاڑیوں میں دم توڑتے رہے وہیں کئی محفوظ بھی رہے اسلام آباد:مری میں برفانی طوفان کے باعث […]
