راولپنڈی :پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی و ضلعی رہنماں نے کہا ہے کہ ایکسٹریم ہارڈ شپ والا ڈرامہ بھی ختم کیا جائے،راولپنڈی کے اساتذہ سے کب تک زیادتی ہوتی رہی گی،حد ھے ابھی کل ٹرانسفرز ہوئی اور ابھی بھی سیاسیوں کو خوش کرنے کے لئے عارضی اٹیچمنٹ ہو رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار راجہ طاہر محمود،سید حامد علی شاہ ، راجہ شاہد مبارک، ظہیر الدین بابر اور دیگر عہدیداران نے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی مطالبہ کرتی ہے کہ جتنے عارضی اٹیچمنٹ کے آرڈرز ہوئے ہیں فل فور کینسل کئیے جائیں کیونکہ ایس ٹی آر کے مطابق جہاں اساتذہ کی ضرورت تھی ٹرانسفرز ہو گئی ہیں اور اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاںبھی ختم کی جائیں اساتذہ کرام کو بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام کر نے دیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا احتجاج کے علاوہ عدالت عالیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے،ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے تبادلوں میں سیاسی اثر رسوخ کو فوری ختم کیا جاے ،اور قوائد و ضوابط کے مطابق تبادلے کیے جائیں اساتذہ ضلع راولپنڈی سے گزارش ھے کہ کسی کے پاس بھی عارضی اٹیچمنٹ کی کوئی خبر یا آرڈرز ہوں تو ضلعی قیادت تک پہنچائیں۔
Related Posts

وفاقی آئینی عدالت میں صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر
- Rizwan Malik
- November 30, 2025
- 0
جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت […]
ڈاکٹر امجد ، افتخار محمد چودھری اور ایڈن ہائوسنگ سکیم
- Rizwan Malik
- October 6, 2023
- 0
کیسز چلتے رہے افتخار محمد چودھری کا اثرو رسوخ ڈاکٹر امجد کو بچاتا رہا. فراڈ کی رقم 25 ارب روپے تک پہنچ گئی لیکن کب […]
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی سی پیک حکام
- Rizwan Malik
- August 11, 2019
- 0
گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف […]
