صائمہ نور نے اصل عمر بتا کر مداح کو حیران کردیا

لاہور: معروف فلم اداکارہ صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیاہے۔
واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990 میں لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔انہوں نے پنجابی فلموں کے معروف ہیرو سلطان راہی کے ساتھ بھی کئی فلمیں کیں۔
اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007 میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔
گزشتہ دنوں صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا۔اس دوران ایک صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سال کی ہوں پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔
اداکارہ نے اس کے بعد ایک شعر بھی لکھا۔
اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے
او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے