کیس کی کامیاب پیروی پر نجی تعلیمی اداروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے تحت کمیونٹی کی معاونت اسی طرح جاری رکھی جائے گی
اسلام آباد:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز سے نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی کے کیس کی سماعت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے لیے ایسوسی ایشن کی کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی کامیاب پیروی پر نجی تعلیمی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ہے جو نجی شعبہ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دوران سماعت سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ افسران کی جمع کرای گئی رپورٹ کونامکمل قرار دے دیاہے جبکہ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔ملک ابرار حسین کا کہناتھا کہ کیس کی کامیاب پیروی پر نجی تعلیمی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کینٹ ایریاز سے تعلیمی اداروں کی بیدخلی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف تھی جس پر معزز عدالت نے حکم امتناع دے کر ہزاروں بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچا لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پرایویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی حمایت جاری رکھے گی۔


