
بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔وزیراعظم عمران خان، روسی صدر ولادی میر پوٹن اور بیس کے قریب دیگر سربراہان مملکت نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شریک مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے قومی پرچموں کے ساتھ افتتاحی پریڈ میں شرکت کی اور تماشائیوں سے داد سمیٹی ۔اس موقع پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔خاص طور پر چین کے بعد پاکستان کے دستے کا پرجوش تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ جبکہ پاکستان کا دستہ پریڈ کرتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوا تو شائقین نے کافی دیر تک تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


