راولپنڈی: ایوب نیشنل پارک میں بنگال ٹائیگر کے نوزائیدہ بچوں کی نمائش

راولپنڈی :ایوب نیشنل پارک کے جنگل ورلڈ میں بنگال ٹائیگر کے دو نوزائیدہ بچوں کی نمائش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔لوگ جوق در جوق ان بچوں کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔
بنگال ٹائیگر کے بچوں کے نام فیلیکس اور جولیا ہیں ایوب پارک جنگل ورلڈ میں آنے والے شیر کے بچوں کو روزانہ 2500 سیاح دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے بنگال ٹائیگر کی نایاب نسل کے بچوں کو پبلک کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر ایوب نیشنل پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی جی آرمی ہیریٹیج فانڈیشن بریگیڈئیر (ر) محمد آصف حیات نے کہا کہ دنیا میں صرف 3 ہزار 500 بنگال ٹائیگرز موجود ہیں جن میں سے 5 ٹائیگر ایوب پارک کے پاس موجود ہیں جبکہ لاہور سے بھی 8 بنگال ٹائیگرز جلد ایوب نیشنل پارک منتقل کردیے جائیں گے۔