اسلام آباد … پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کوکاروباری واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اتفاق کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ایرانی سفارت خانہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اثرات، گوادر چاہ بہار بندرگاہوں کے پاکستان اور ایران کی معیشت پر مثبت کردارکے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیاگیا کہ معاشی ترقی کے ثمر خوشحالی کے لئے امن اور دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ سینیٹر محمد علی سیف نے زوردیا کہ دونوں ممالک کو علاقائی امور پر دوستانہ انداز میں غور کرنے کی ضرورت ہے اور برادرانہ ہمسائیگی کے خوشگوار تعلقات کو غلط فہمیوں کی زد میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوںنے پارلیمانی اور مختلف سطحوں پر وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
Related Posts
عید کا فیصلہ عمران کی مشاورت سے کیا ، ایک روزہ قضا رکھیں گے :شوکت یوسفزئی اقدام نامناسب،جگ ہنسائی ہوئی: فواد چودھری
- Rizwan Malik
- June 5, 2019
- 0
جھوٹی گواہی دینے والوں پرجھوٹ کامقدمہ بنناچاہئے ، گواہی دینے والوں کے انٹرویوکئے جائیں تو لگ پتہ جائے پشاور،اسلام آباد،لاہور :صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمیر میں جہاد کا اعلان کرنے کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی
- Rizwan Malik
- August 30, 2019
- 0
اسلام آباد : کشمیر میں جہاد کے اعلان کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جسے اب مسترد کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا […]

افغان فورسز کا آپریشن ، 23 طالبان ہلاک 20 زخمی ہوگئے۔
- Rizwan Malik
- October 26, 2017
- 0
افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران 23 طالبان ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق […]
