
اسلام آباد :اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر غلطی کر رہی ہے .تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا سیاسی فائدہ عمران خان کو ہوگا.تحریک عدم اعتماد دلیل اور منطق سے عاری جمہوری اور آئینی عمل ہے ۔جو حکومت کو اس کی ناقص کارکردگی کے بوجھ تلے دبنے سے بچا لے گی.تحریک عدم اعتماد کرنے والی جماعتوں کو قوم معاف نہیں کرے گی .چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں مختلف طبقہ فکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے مکمل طور پر خلاف ہیں .اسے کسی طرح ریاست اور ملک کے حق میں نہیں سمجھتے .



