
بیجنگ (شِنہوا) چین نے عدالتی مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ اور تحریری فیصلوں کی اشاعت کے ذریعے عدالتی نظام کے کھلے پن کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہیں۔
ملک کی اعلی عدالت سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی ورک رپورٹ قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں نظرثانی کے لیے پیش کی گئی جس کے مطابق چینی عدالتوں میں سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ کو 2021 کے دوران 45.6 ارب مرتبہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران مجموعی طور پر 13 کروڑ تحریری فیصلوں کی عوام کے لئے آن لائن دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔



