
بیجنگ (شِنہوا) اعلی قانون ساز لی ژان شو نے عوامی کانگریس( این پی سی )کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے لیے ایک نیا انتخابی نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ محب وطن لوگوں کے ذریعے اس خطے کا نظم ونسق چلایا جائے۔
لی نے گزشتہ سال کے دوران قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نیا نظام ہانگ کانگ کی اچھی طرزحکمرانی کے لیے بنیادی سیاسی اور ادارہ جاتی تحفظات فراہم کرتا ہے، جو چین کے آئین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون پر مبنی ہے، اور جو ایک ملک ، دو نظام کی پالیسی کے حقیقی نفاذ کو یقینی بناتا ہے ۔چینی قانون سازوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے ضمیمہ اول اور ضمیمہ دوئم پر نظر ثانی کی اور ان میں بہتری پیدا کی، جبکہ ان کو اس اصول کے ساتھ موثر بنایا کہ ہانگ کانگ کا انتظام محب وطن لوگوں کے پاس ہونا چاہیے۔
دونوں ضمیمے بالترتیب ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے طریقہ کار اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی تشکیل اوراس کے ووٹنگ کے طریقہ کار کا تعین کرتے ہیں۔



