راولپنڈی :پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد سابق امیدوار وارڈ 9 میاں مبشر قریشی نایاب قریشی یاسر جنجوعہ عامر جنجوعہ راجہ اشفاق نے پیپلز پارٹی کینٹ کے راہنما ہارون قریشی کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ایسا اعزاز تاریخ میں چند رہنماوں کو ہی ملا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے بھی ہیرو تھے، وہ ایک بین الاقوامی سطح کے رہنما تھے شہید بھٹو نے عوام کو شعور دیا، عوام کی بہبود اور ترقی کیلئے نئی راہیں متعین کیں قائدِ عوام نے قوم کو متفقہ آئین دیا، ان کا یہ کارنامہ ملکی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد بھی قائدِ عوام نے رکھی جس کی بدولت آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نظامِ عدل و انصاف کا قتل تھا انھوں نے کہا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینا ان کا سنہری اسلامی کارنامہ تھا آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم آئین اور جمہوریت کی حفاظت کریں گے، جو اس ملک کے لیئے قائدِ عوام کے تحفے ہیں ان کی حفاظت کریں گے بھٹو کو ختم کرنے والوں کا آج کوئی نام لیوا نہیں جبکہ بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی جیسے اناڑی غریب دشمن شخص کو جو اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے میدان سے وکٹوں سمیت بھاگ جائے ملک و قوم کی بھاگ ڈور ایسے شخص کے حوالے نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے قانون کو توڑنے والوں غریب عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ چھیننے والوںفل الفورر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
Related Posts
انقلاب کی فصل تیار ہے ؟
- Rizwan Malik
- September 6, 2023
- 0
معاملات کی سنگینی کا اندازہ ہوتا تو بہت کچھ زمین پر ہوتا نظر آ جاتا نوسر باز کا معاملہ بعض ججوں کو شٹ اپ کال […]

اعجاز الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
- Rizwan Malik
- March 20, 2023
- 0
لاہور:) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اور سابق آمر جنرل ضیا الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی […]

تاجروں ،سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو بغیر فیس 24 گھنٹے کے اندر ویزہ ملے گا
- Rizwan Malik
- July 30, 2024
- 0
126 ممالک کے شہری ویزہ آن آرئیول کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ویزہ پالیسی میں نرمی سے معیشت مستحکم ہوگی اور زر […]
