عدالتی فیصلے کے بعد بنی گالہ میں اجلاس، ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے، اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی وزرا اور رہنماں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔