قومی و بین الاقوامی میڈیا نے اسمبلی بحالی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا

اسلام آباد:جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات قومی و بین الاقوامی میڈیا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر قانونی قراردینے اور اسمبلی بحالی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا۔ اس فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے اظہار تشکر کیا ایک دوسرے کو مبارکباد مٹھائی کھلائی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں مبارکباد دی ۔ بعد ازاں متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا۔