راجہ پرویز اشرف کا چینی سفارت خانے کا دور۔ جامعہ کراچی دھماکے کے نتیجے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا چینی سفارت خانے کا دور۔ جامعہ کراچی دھماکے کے نتیجے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اشرف پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،پاکستان عظیم دوست چین کے ساتھ اپنی سدابہا، لازوال دوستی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔انہوں نے کہا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ پاکستانی عوام چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی تاثرات قلمبند کیے۔