برطانوی ہائی کمشنر کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت برطانوی ہائی کمشنر نے منصب سنبھالنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مبارکباد دی وزیرداخلہ نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور انسانی ترقی کے فروغ میں برطانوی حکومت کے کردار کی تعریف کی دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات کے علاوہ ابھرتی ہوئی جغرافیائی، سیاسی و علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں وزارت داخلہ اور برطانوی ہوم آفس کے درمیان روابط مضبوط کرنے بھی اتفاق کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاحت، تجارت اور کاروباری مواقع کا بہت پوٹینشل ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے 75 سال ہوچکے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی میں پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کا کردار نہائت قابل رشک ہے۔انہوں نے کہا انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔