
اسلام آباد:موجودہ حکومت کو عمران حکومت کی طرح پانی کی قلت کی سنگینی کا ادراک نہیں .اسلام آباد میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں .احتجاجی تحریک چلانے کی منظم منصوبہ بندی کر لی ہے .حکومت بنیادی عوامی اجتماعی مسئلے سے چشم پوشی کر رہی ہے.چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں 3 سال سے بند بجلی کنکشز منظم احتجاجی تحریک سے بحال کروائے تھے .پانی کی قلت تحریک میں بھی سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر جدوجہد کریں گے .



