
اسلام آباد :مہنگائی عوام کو خون کے آنسو رلا رہی ہے .مہنگائی کے ہاتھوں غریبوں کی آہیں اور سسکیاں حکومت کو سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ مہنگائی سے ملک کا ہر تیسرا فرد معاشی قیدی اور نفسیاتی مریض بن چکا ہے .مہنگائی سے عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے.اے اے ٹی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے . ان خیالات کا اظہار چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے احتجاجی تحریک کے لئے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کامیاب بنانے کے لیے رائے عامہ منظم کر رہے ہیں .اے اے ٹی غریب کی آواز ہے .اجلاس میں اے اے ٹی ٹڑیڈرز ونگ کے صدر شاہنواز گل ،یونین کونسل جی- سیون ٹو سے امیدوار برائے چیئرمین ملک مدثر ،ملک الفت اعوان،ملک نوید اعوان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔




