
اسلام آباد :چیئرمین آئی سی سی جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر نے کیریر بوائز ہاسٹل کیانی روڈ بہارہ کہو کا افتتاح کیا . افتتاحی تقریب میں مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک (پی ایس این) ڈاکٹر افضل بابر ،سکولز اینڈ کالجز کے سربراہان غزالی کالج کے عامر نواز ،سکالرز سکولز کے نزار عباسی ،الائیڈ اسکول اینڈ فائس کے محمد صدیق خان،لیپس سکول کے زبیر عباسی ، بہارہ کہو ایکشن کمیٹی کے نائب صدر راجہ محمد سرفراز اور ہاسٹل مالکان نے شرکت کی.
قاری ہارون الرشید نے خصوصی دعا کروائی .جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ کیریر بوائز ہاسٹل سستا اور معیاری ہاسٹل ہوگا .جس میں بوائز کے لیے بہت سہولیات رکھی گئیں ہیں .ہم کیریر کمپلیکس بنا رہے ہیں .جس میں سکول اینڈ کالجز ،ٹیوشن اکیڈمیز، سکور انٹری ٹسٹ تیاری کلاسز ،اور کیریئر ڈیجیٹل سکلز پروگرام شامل ہیں ۔
.ماہرین تعلیم نے کیریر بوائز ہاسٹل کے قیام پر مبارکباد دی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



