عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہیں جبکہ نئی نویلی حکومت کا ہنی مون پیریڈ ہی ختم نہیں ہو رہا ،نینا شیرازی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کی رہنماء نینا شیرازی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے چند دنوں میں عوام کے اوپر پٹرول اور بجلی کے ایٹم بم گرادئیے ہیں جس سے مہنگائی کا وہ طوفان آئے گا کہ قوم اس میں بہہ جائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ہے عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہیں جبکہ نئی نویلی حکومت کا ہنی مون پیریڈ ہی ختم نہیں ہو رہا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو صاحب آج 15 دن سے حکومتی پروٹوکول کے ساتھ , سوئٹزلینڈ میں موجود ہیں جبکہ شہباز شریف 52 رکنی وفد کے ساتھ ترکیمیں مزے اڑا رہے ہیں مگر ور وی خزانہ خالی ہے ۔
انہوں نے کہا جو رہ گیا ہے وہ بھی یہ خالی کر کہ جائیں گے۔