بارہ سال بعد واکا واکا گرل شکیرا اور فٹبالر پیکے نے راہیں جدا کرلیں

کراچی :واکا واکا گرل گلوکارہ شکیرا اور اسپینش فٹبالر جیرارڈ پیکے کی راہیں 12سال کی رفاقت کے بعد جدا ہوگئیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا البتہ اپنے بچوں کی فلاح کو انہوں نے ترجیح قرار دیا ہے۔
جوڑے کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں عام تھیں، کہا جارہا تھا کہ پیکے نے دوسری خاتون سے تعلقات استوار کرکے شکیرا کو دھوکا دیا، جس سے باخبر ہوچکی تھیں۔
شکیرا اور جیرارڈ پیک کے دو بیٹے ہیں، 7سالہ ساشا اور 9سالہ میلان۔
ان کی ملاقات 2010 کے فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ اسی ٹورنامنٹ کیلئے گایا جانے والے ترانے واکا واکا نے پوری دنیا میں دھوم مچائی تھی۔