ماہرہ دیکھنے میں اچھی ،صبا قمر عمدہ پرفارمر،مہوش حیات میں پہلے جیسی معصومیت نہیں رہی

مہوش حیات پیاری ہوا کرتی تھی، پتا نہیں اس نے چہرے کے ساتھ کیا کیا: لیلی زبیری کے تبصرے


اسلام آباد:ماضی کی سینئر اور ہر دلعزیز اداکارہ لیلی زبیری نے ایک ویب شو میں پاکستان کی صفِ اول کی اداکارائوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں لیلی زبیری نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے پاکستان کی چند نامور اداکارائوں کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرنے کا کہاجس پر لیلی زبیری نے سپر سٹارز کے بارے میں اپنی رائے دی۔
ماہرہ خان:
لیلی زبیری نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ بہت اچھی اداکارہ ہے، وہ اچھی اداکارہ نہیں ہے لیکن پورا پیکج ہے، اس میں ایک کلاس ہے، وہ دیکھنے میں اچھی لگتی ہے’۔
صبا قمر:
صبا قمر سے متعلق اپنی رائے کے اظہار میں لیلی زبیری نے کہا کہ صبا میری پسندیدہ اداکارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صبا مجھے بہت پسند ہے، میں نے اس کے ساتھ کافی کام کیا اور اس کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے، وہ ایک نیچرل اداکارہ ہے۔
مہوش حیات:
لیلی زبیری نے مہوش حیات کے بارے میں کہا کہ ‘اس نے خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے، مہوش بہت پیاری ہوا کرتی تھی، پتا نہیں اس نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے، اب وہ مختلف دکھائی دیتی ہے، مہوش پہلے بہت معصوم لگتی تھی، اب وہ ویسی نہیں لگتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔