وزیراعظم ہاوس آزاد کشمیر کی سیکیورٹی میں مبینہ کوتاہی

سیکیورٹی کو چکما دے کر وزیراعظم کے کمرے تک پہنچنے والا نامعلوم شخص تنویر الیاس کے بروقت الرٹ ہونے پر فرار


مظفر آباد:آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی سیکورٹی میں کوتاہی سامنے آئی ہے۔ جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیںَ
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کو چکما دے کر وزیراعظم کے کمرے تک پہنچنے والا نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بروقت الرٹ ہونے پر فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2 ڈی آئی جی معطل کردیے گئے ہیں اور وزیراعظم کا تمام سیکیورٹی اسٹاف بھی تبدیل کر کے اعلی سطح تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ واقعہ میں کوئی اندر کا آدمی ملوث ہوسکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی کیمرے اور خودکار سیکیورٹی نظام غیر موثر ہوگیا تھا۔ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔