اپنی جان خطرے میںڈال کر انسانی جانیں بچانے والا آئل ٹینکر ڈرائیور تمغہ شجاعت کیلئے نامزد

وزیراعظم شہباز شریف نے شیر احمد کو وزیراعظم ہائوس بلا کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فیصل بلوچ کو خراج تحسین کے لئے وزیر اعظم ہائو س اسلام آباد مدعو کیا۔
وزیر اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے تمغ شجاعت کیلئے نامزد کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔