ملین ڈالر رقم کی ادائیگی تمہیں صفر پر آٹ ہونے کے لئے نہیں کرتے،فرنچائز مالک نے شکوے کے ساتھ تھپڑ بھی جڑ دئیے
تھپٹر بظاہر اتنے زودار نہیں تھے ،لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مکمل طور پر ایکٹنگ بھی نہیں تھی،راس ٹیلر کا انکشاف

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ اپنی کتاب بعنوان بلیک اینڈ وائٹ میں سابق کیوی کرکٹر نے دعوی کیا کہ 2011 کے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے خلاف میچ جاری تھا جس میں 195 رنز ے کے ہدف کا تعاقب کیا جا رہا تھا۔ اس میچ کے دوران وہ بغیر کسی اسکور کے آئوٹ ہوگئے جس کے بعد ٹیم ہدف کے قریب جانے میں ناکام رہی۔
راس ٹیلر کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد ٹیم، سپورٹ اسٹام اور منیجمنٹ ہوٹل کی آخری منزل پر واقع ایک بار میں تھے، اس وقت برطانوی اداکارہ لز ہرلی اور آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر شین وارن بھی موجود تھے۔انہوں نے لکھا کہ فرنچائز کے ایک مالک کا مجھ سے مخاطب ہوکر کہنا تھا کہ ہم ملین ڈالر رقم کی ادائیگی تمہیں صفر پر آٹ ہونے کے لئے نہیں کرتے، جس کے بعد انہوں نے مجھے چار تھپڑ دے مارے البتہ وہ تھپٹر انتے زور دار بھی نہیں تھے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تھپڑ مارنے کے بعد فرنچائز مالک ہنس رہے تھے لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ مکمل طور پر ایکٹنگ تھی البتہ میں سوچ نہیں سکتا ایسا برتا ئوپیشہ ورانہ کھیلوں میں بھی ہو رہا ہے۔

